جہلماہم خبریں

جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل اور کوالٹی کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے۔ کمشنر گلزار حسین شاہ

جہلم: کمشنر راولپنڈی ڈویژن گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ کوالٹی کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی کی مکمل انسپکشن کروائی جائے۔

یہ بات انہوں نے ضلع جہلم کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے ہمراہ ڈی سی آفس میں ترقیاتی منصوبوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل اور متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

کمشنر گلزار حسین شاہ نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے تفصیلی بریفنگ لی اور دینہ منگلا روڈ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ترقیاتی منصوبوں کو بلا تا خیر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جہلم کے سیاحتی مقامات کی پروموشن کے لیے کام کیا جا رہا ہے، سیاحتی مقامات ضلع کی ترقی اور اکنامک گروتھ میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے تحصیل کمپلیکس دینہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر گلزار حسین شاہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ”خدمت آپکی دہلیز پر” پروگرام کو بھرپور کامیاب بنانے کے لیے عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔

بعدازاں کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کے ہمراہ سپورٹس کمپلیکس، مسجد افغاناں، گردوارہ بھائی کرم سنگھ اور گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button