یوم آزادی کو بھرپور اور شایان شان طریقہ سے منایا جائیگا، مرکزی تقریب کمپنی باغ میں منعقد ہو گی، سیف انور

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمدسیف انور جپہ نے اس سلسلے میں خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کو جوش وخروش سے منانے کی تیاریاں مکمل کر رہے ہیں،14 اگست کی تقریب کمپنی باغ جہلم میں صبح ساڑھے آٹھ بجے سےگیارہ بجے تک منعقد ہوگی جبکہ جہلم کی تمام تحصیلوں میں بھی تقریبات منعقد ہونگی، 15 اگست کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر 18اگست کو روات تا جہلم جی ٹی روڈ پر ہزاروں نئے درخت لگائے جائیں گے جبکہ اسی سلسلہ میں روہتاس ریزورٹ پر بھی پودے لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ مشن کلین اینڈ گرین کے تحت بجولا جنگل کی چار ایکڑ اراضی میں 3000 مزید نئے پھلدار درخت لگائے جا رہے ہیں اورمحکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر مون سون کے سیزن میں پودے لگا کر جہلم کو سرسبزبنایا جائے گا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ14 اگست کے موقع پر جہلم کے نجی و سرکاری دفاتر میں چراغاں کیا جائے گا۔ تمام سکول و کالجز کی بلڈنگ پر قومی پرچم بھی لگائے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے میونسپل کمیٹی کے افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کو خوبصورت جہلم بنانے کے لئے ہدایت جاری کی ہیں۔

اجلاس میں اے ڈی سی آر میثم عباس، اے ڈی سی جی سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظفر محمود گوندل، چیف آفیسرز ایم سی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.