جہلماہم خبریں

ضمنی الیکشن خوشاب میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی نواز شریف کے بیانیے کی جیت ہے۔ چوہدری لال حسین

جہلم: ضمنی الیکشن خوشاب میں ملک معظم شیر کلو کی کامیابی قائد عوام میاں نواز شریف کے بیانیے کی جیت ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ( ن) ضلع جہلم سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری لال حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوشاب کے ضمنی الیکشن میں لیگی امیدوار کی بھاری مینڈیٹ سے کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ ہیں اور یہ حکمران بہت جلد جانیوالے ہیں بھاری اکثریت سے کامیابی پر ملک معظم شیر کلو سمیت لیگی کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خوشاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ( ن) کی جیت نے اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ عوام نااہل حکمران جماعت سے جان چھوڑانا چاہتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کے امیدواروں کی بری طرح ضمانتیں ضبط ہورہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button