کھیوڑہ میں قبروں کی بے حرمتی کرنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار

0

کھیوڑہ: پہاڑی مقام وادی توبر میں خزانے کی تلاش قدیم قبروں کی کھدائی،پولیس کھیوڑہ نے پانچ رکنی گروہ گرفتار لیا، گزشتہ کئی دنوں سے تحصیل بھر کے قدیم قبرستانوں میں اس قسم کی کارروائیاں ہو رہی تھیں، عوام کا کھیوڑہ پولیس کو خراج تحسین

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے تحصیل پنڈدادنخان کے گردونواح میں قدیم قبرستانوں میں قبروں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق بین الصوبائی گروہ خزانے کی تلاش میں قبروں کی کھدائی کر رہا تھاگرفتار ہونے والے گروہ کا تعلق ایبٹ آباد اورچکوال سے ہے اس سے قبل غریب وال، بھیلووال، پیر خراسے خان میں اسی نوعیت کے واقعات ہو چکے ہیں۔

کھیوڑہ پہاڑی مقام وادی توبرمیں جب اس گروہ نے قبروں کی کھدائی شروع کی تو پولیس چوکی کھیوڑہ کے عملہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کھدائی میں ملوث پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.