جہلم

غیرمعیاری خوراک کی فراہمی اور قواعد و ضوابط کی مسلسل خلاف ورزیوں پر 6 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے، وارننگ نوٹسز جاری

جہلم: غیر معیاری خوراک کی فراہمی اور قواعدوضوابط کی مسلسل خلاف ورزیوں پر6فوڈ پوائنٹس کو 67ہزار کے جرمانے، وارننگ نوٹسز جاری، ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پرفوڈسیفٹی ٹیموں کی جہلم میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے جہلم میں معائنے کے دوران شاندار بیکرز، صوفی کریانہ سٹور،علی بٹ پولٹری شاپ، العزیز مارٹ، بٹ کڑاہی تکہ اور المغل ہوٹل کو ناقص مصالحہ جات کی فروخت ، پروڈکشن ایریا میں چوہوں کی موجودگی،سابقہ نوٹسز کی عدم تعمیل ، زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس کی فروخت اور حفظان صحت کے ناقص انتظامات کے باعث مجموعی طور پر67ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

علاوہ ازیں مزید کارروائی کرتے ہوئے حفظان صحت کے ناقص انتظامات پرشاہ میر کیٹرنگ اینڈ میرج ہال کوعارضی طور پر کام کرنے سے روک دیاگیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموںنے جہلم میں معائنے کے دوران 70فوڈ پوائنٹس کومعمولی نقائص پروارننگ نوٹسز جاری کیے ، جن پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button