پنڈدادنخان کا ایک اور سپوت وطن پر قربان، پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

0

پنڈدادنخان: اے پتر ہٹاں تے نہیں لبھدے، تحصیل پنڈدادنخان کے قصبہ للِہ کے قریبی علاقہ لنگر کا رہائشی پاک فوج کا جوان بابر مرزا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے جوان شہید بابر مرزا کوآج بروز اتوار دن 2:30 بجے آبائی علاقہ لنگر میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا، نماز جنازہ میں اسٹیشن کمانڈر جہلم بریگیڈئیر وقار اور فوجی جوانوں کے علاوہ علاقہ بھر سے عمائدین نے شرکت کی، بریگیڈئیر وقار نے چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی


بابر مرزانے 8 سال قبل پاک فوج جوائن کی، 70 پنجاب یونٹ میں شمولیت اختیار کی تھی، شہید کی عنقریب شادی بھی ہونے والی تھی۔

بابر مرزا کے والد مرتضیٰ مرزا نے پراعتماد انداز میں کہا کہ پورے علاقہ میں اللہ پاک نے میرے گاؤں اور میرے گھر کا انتخاب کیا ہے جو میرے لئے قابل فخر ہے، مرنا ایک دن سب نے ہے مگرمیرے بیٹے نے ملک کی خاطر جان دے کر شہادت پائی جو کسی اعزاز سے کم نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.