صارفین سے تعلقات و رابطہ کاری کے عنوان پر سمال انڈسٹریز کارپوریشن میں ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد

0

جہلم: ’’صارفین سے تعلقات و رابطہ کاری‘‘ کے عنوان پر سمال انڈسٹریز کارپوریشن میں ایک روزہ تربیتی پروگرام زیر سرپرستی علی رضا ، مقصود اختر ، چوہدری عبدالواحد منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر DRL طاہر اقبال اور منیجر DRL محمد وقار صفدر نے کی۔

تربیتی سیمینار میں سابق صدر چیمبر آف کامرس راجہ محمد انور، عرفان لطیف قریشی ، چیئرمین BOMراجہ محمد اعجاز، چوہدری محمد یعقوب اور دیگر کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء نے اس تربیتی پروگرام کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں سے نہ صرف اداروں اور کاروباری شخصیات کے درمیان بہتر تعلقات استوار ہوتے ہیں بلکہ انڈسٹری سے متعلقہ بہت سے مسائل میں بھی بہت مدد ملتی ہے اس لئے مستقبل میں بھی ایسے پروگراموں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.