جہلم

گاڑیوں، رکشوں، موٹرسائیکلوں کے ڈرائیورز کی جانب سے لیزر لائٹس کا استعمال شہریوں کے لئے عذاب

جہلم: گاڑیوں ، رکشوں، موٹر سائیکلوں کے ڈرائیورز کی جانب سے لیزر لائٹس کا استعمال شہریوں کے لئے عذاب ، حادثات روزانہ کا معمول بن گئے۔

شہری اور دیہی حلقوں میں شوقین افراد نے اپنی کاروں، موٹر سائیکلوں، ٹریکٹروں اور رکشوں پر لیزر لائٹس لگوا کر شہریوں کی زندگیوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔رات کے وقت مذکورہ لائٹ جلنے سے حادثات کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آرہاہے ، لیرز لائٹس کی روشنی اس قدر زیادہ اور تیز ہوتی ہے کہ سامنے سے آنے والے ڈرائیورز کو کچھ نظر نہ آنے کے باعث حادثے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ لیزر لائٹس کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ رات کے وقت ایک بار آنکھوں میں پڑجائے تو نظر آنا ہی بند ہوجاتا ہے ، اور ایسے حالات میں متعدد بار حادثات بھی رونماء ہوئے، جن میں کئی قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں۔

شہری، عوامی، سماجی، کارروباری، فلاحی، رفاعی، مذہبی حلقوں نے متعدد بار افسران بالا سے پرزور مطالبہ بھی کیا کہ ایسے عناصر جو صرف اپنا شوق پورا کرنے کی خاطر شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں مبتلا کر رہے ہیں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔شہریوں نے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سے ایسے ڈرائیوروں کے خلاف جو لیزر لائٹس کا استعمال کرتے ہیں کہ خلاف مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button