جہلماہم خبریں

گرلز کالج سنگھوئی، ٹی ایچ کیو سوہاوہ اور منصوبہ گرین بیلٹ جلد مکمل کئے جائینگے۔ عبدالستار عیسانی

جہلم: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سنگھوئی، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال سوہاوہ اور منصوبہ گرین بیلٹ جہلم جلد مکمل کیے جائیں گے۔5 1672 ملین روپے کی لاگت سے تعمیراتی منصوبہ جہلم کی ترقی میں کارآمد ثابت ہو رہا ہے ، گرین بیلٹ پروجیکٹ 30 جون 2018 تک مکمل کر لیا جائے گا، ضلع جہلم میں پراونشل ہائی وے کے 42 ، پراونشل بلڈنگ کے 36 ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 11 ،اریگیشن کے 3 اور صحت، تعلیم اور سپورٹس کے متعدد منصوبہ جات پر کام کیا جا رہا ہے ۔ایکسئن روڈز،بلڈنگ اور پبلک ہیلتھ انجینرنگ جلد از جلد منصوبہ جات کو مکمل کریں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) عبدالستار عیسانی نے ڈولپمنٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی ڈاکٹر ستائش، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، سی ای او ایجوکیشن ملک واجد حسین، کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی کمشنرعبدالستار عیسانی نے کہا کہ خادم پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے ضلع بھر میں 140 سے زائد سکیمیں مکمل کی جا رہی ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ جہلم کے تمام سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا چکا ہے ۔ڈپٹی کمشنرجہلم نے بھی بتایا کہ سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات بشمول چار دیواری، ٹوائلٹس ،بجلی، پینے کا صاف پانی اور فرنیچر وغیرہ کی دستیابی کی شرح کو ضلع جہلم میں 100 فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر نے چیف افسران برائے میونسپل کمیٹی کو صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ فلڈ بینک جہلم کے مقام پر سیورج کے نظام کو مکمل کرنی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاحی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل نہایت اہم ہے اس مقصد کیلئے عوامی نمائندے اور سرکاری افسران باہم کوآرڈینشین سے کام کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی محکموں کے سربراہان جاری منصوبوں کی کڑی نگرانی کریں اور اعلی کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button