پنڈدادنخان

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف پنڈدادنخان پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابقSIمحمد اشرف تھانہ پنڈدادنخان نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم اعظم اقبال ولد حق نواز سکنہ کسلیاں پنڈدادنخان سے بندوق12بور معہ 3کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ASIساجد داؤد تھانہ پنڈدادنخان نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم عاقب وحید ولد دلاور حسین سکنہ کھیوڑہ کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ 2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button