تحصیل پنڈدادنخان میں عطائیوں کی یلغار، ناقص ادویات کے باعث عوام مزید بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

0

پنڈدادنخان اور کھیوڑہ شہر میںگلی محلوںمیں موٹر سائیکلوں اور چینگ چی رکشوں پر دانتوں کے درد ،پیٹ کے درد اور شوگر سمیت دیگر بیماریوں کی جعلی ادویات بیچنے والوں کی یلغار، موت کے سوداگرر گلی محلوں میں دیدہ دلیری سے دندناتے پھیر رہے ہیں،ناقص ادویات کے باعث عوام مزید بیماریو ں میں مبتلا ہونے لگے۔ اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ عوامی سماجی حلقے

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے چھوٹے بڑے علاقوں اور آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں عطائی ڈاکٹروں سمیت گلی محلوں میں جعلی ادویات فروخت کرنے والوں نے انت مچا رکھی ہے جو کہ موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشاؤں پر لاؤڈ سپیکر لگا کر ،معدے ،دانتوں کے درد،شوگر سمیت دیگر بیماریوں کی سستی جعلی ادویات فروخت کرکے عوام کو مزید بیماریوں میں مبتلا کرنے کا سبب بننے لگے۔

تحصیل بھر میں میڈیکل سٹوروں پر بھی غیر تربیت یافتہ نوجوانوں کو ادویات فروخت کرنے کے لیے بیٹھایا ہوا ہے جبکہ انتظامیہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے تک محدود ہے اور موت کے سوداگرر گلی محلوں میں دیدہ دلیری سے دندناتے پھیر رہے ہیں اور انتظامیہ کی غفلت لاپروہی کی وجہ سے تحصیل بھر میں مختلف بیماریوں کی جعلی ادویات دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سمیت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے گلی محلوں میں ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.