جہلم

جہلم پریس کلب کا وفد 4 اپریل کو تحریک عظمت قرآن جہلم مرکز کا آگاہی دورہ کرے گا

جہلم: جہلم پریس کلب کا وفد جمعرات کو تحریک عظمت قرآن جہلم مرکز کا آگاہی دورہ کرے گا، وفد کی قیادت صدر چوہدری عابد اور جنرل سیکرٹری شہباز بٹ کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق شہید قرآن پاک ، سپاروں اور مقدس اوراق کو بے ادبی سے بچانے اور محفوظ کرنے والی عالمی تنظیم تحریک عظمت قرآن کے جہلم مرکز میں ڈسٹرکٹ پریس کلب جہلم کا وفد کل بروز جمعرات سہ پیر تین بجے دورہ کرئے گا جس کی قیادت صدر پریس کلب چوہدری عابد محمود اور جنرل سیکرٹری شہباز بٹ کریں گے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر ممبران پریس کلب جہلم بھی ہوں گے۔ تحریک عظمت قرآن جہلم مرکز کے ضلعی نگران فرحان بیگ، سیکرٹری نشر واشاعت اصغر مرزا اور دیگر اراکین ان کا استقبال کریں گے اور تحریک کے مشن بارے آگاہی دیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button