موٹروے پولیس سوہاوہ بیٹ 6 نے گمشدہ لڑکی ملنے پر ورثاء کے حوالے کر دی

0

سوہاوہ: موٹروے پولیس سوہاوہ بیٹ 6 نے گمشدہ لڑکی ملنے پر ورثاء کے حوالے کر دی، والدین کی جانب سے اظہار تشکر، ڈی آئی جی موٹروے کی جانب سے موٹروے سوہاوہ کے اہلکاران کے لئے ستائشی لیٹر کا اجراء۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موٹروے پولیس سوہاوہ نے اسلام آباد کی رہائشی لڑکی ” ل” دختر سلیم مسیح جو کہ گھر والوں سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگ گئی تھی اسکو بازیاب کر کے ورثاء کو فوری طور پر مطلع کیا اور انکے سوہاوہ پہنچنے پر لڑکی کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔

موٹروے سوہاوہ کی اس نمایاں کارکردگی پر لڑکی کے ورثاء کی جانب سے اظہار تشکر کیا گیا جبکہ ڈی آئی جی موٹروے اور ایس ایس پی کی جانب سے SPO محمود اختر اور PO نیاز احمد کو آپریشن لیٹر جاری کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.