جہلم

ضلع جہلم میں دوسرے روز بھی کورونا کے کیسز کی شرع صفر، 90ہزار سے شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر میاں مظہر حیات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع جہلم میں آج بھی مزید کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

اس وقت ضلع بھر میں 7 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 95614 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2358 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، اب تک کل 2284 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 34453 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں 877 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئیں، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوچکی ہیں اور کورونا وائرس کے مثبت کیسیز کی شرح %2.60 ہے۔

ضلع بھر میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک 2815 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 87747 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button