جہلماہم خبریں

یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر امن وامان اور کورونا ایس او پیز پر عملد ر آمد کو یقینی بنایا جائے۔ راؤ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام متعلقہ ضلعی افسران، ممبران امن کمیٹی، علماء اکرام اور دیگر نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ضلع میں امن وامان اور کورونا ایس او پیز پر عملد ر آمد کو یقینی بنانے کیلئے ہم سب نے ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ کورونا کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہیں اور ہم سب احتیاطی تدابیر پر عمل پیر اہو کر اس مشکل صورتحال سے نکل سکتے ہیں۔جس کیلئے عبادت گاہوں سے متعلقہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا بھی ضروری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اپیل کی کہ یوم شہادت حضرت علی ؓکے حوالے سے منعقدہ مجالس کو محدود کیا جائے اور تمام مجالس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے رمضان المبارک میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اورکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں علماء اکرام کے تعاون کو سراہا اور آئندہ بھی بھرپور تعاون کی امید کا اظہار کیا۔

اس موقع پر تمام علماء اکرام نے اپنی اپنی تجاویز بھی دیں اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button