جہلم

جہلم میں ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ٹریفک پولیس، میونسپل کارپوریشن حکام کیلئے ایک چیلنج بن گئی

جہلم: سول لائن روڈ ، و دیگر اہم مقامات پر ’’نوپارکنگ‘‘ والے مقامات پر موٹر سائیکل چنگ چی رکشوں ، لوڈرز، کاروں سمیت گاڑیوں کی لمبی لائنیں تحصیل روڈ، ریلوے روڈ، سول لائن روڈ، اقبال لائبریری روڈ، جادہ چونگی، محمدی چوک، قبرستان چوک، و دیگر ملحقہ بازاروں میں تجاوزات قائم ہونے کیوجہ سے پیدل چلنے والوں کی مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے۔

ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ٹریفک پولیس ، میونسپل کارپوریشن حکام کیلئے ایک چیلنج بن گئی ہیں اقبال لائبریری روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک، محمدی چوک، قبرستان چوک، جادہ چوک، سمیت شہر کے بازاروں میں دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے گزرنے والے راستے کرایہ پر دے رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہر کی سڑکیں ،بازار تنگ ہو گئے ہیں اور وہاں سے صارفین خصوصاً خواتین اور بچوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کو کنٹرول کرنے کے لئے اقبال لائبریری روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، روہتاس روڈ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چوک، محمدی چوک، قبرستان چوک، جادہ چوک،سمیت شہر کے بازاروں اور دیگر اہم پبلک مقامات پر موٹر سائیکلوں ، چنگ چی رکشوں، لوڈرز سمیت دیگر گاڑیوں کی پارکنگ کو سختی سے روکا جائے اور بازار وں میں قائم ہونے والی تجاوزات کا خاتمہ ممکن بنایا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button