جہلمپنڈدادنخان

بھٹہ مالک کی آشیر باد سے منشی نے مزدور میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

جہلم/پنڈدادنخان: وڈیرہ سسٹم ضلع جہلم میں بھی متعارف،تم کام پر کیوں نہیں آئے ۔بھٹہ مالک کی آشیر باد سے منشی ارشاد نے مزدور میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بیماری کی وجہ سے ہم آج بھٹہ میں کام پر نہ جا سکے،مضروب غلام عباس۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ ہرن پور میں یہ افسوس ناک واقع پیش آیا جہاں پر بھٹہ پر کام کرنے والے میاں بیوی کو بھٹہ مالک حاجی سلطان کی آشیر باد سے اسکے منشی نے اسوقت تشدد کا نشانہ بنایا جب دونوں میاں بیوی بیماری کی وجہ سے کام پر نہ جا سکے ۔

اہل علاقہ کے مطابق منشی ارشاد جو کہ شراب کے نشے میں دھت تھا اس نے بیلچے سے میاں بیوی پر ظالمانہ تشدد کیا اور علاقے کے لوگوں نے بڑی مشکل سے میاں بیوی کی جان چھڑوائی مضروب میاں بیوی غلام عباس اور اسکی بیوی سکینہ کے مطابق بھٹہ خشت کا مالک حاجی سلطان گوندل ،ایم پی نزر گوندل کا بھائی ہے جسکی وجہ سے پولیس کو بارہا کال کی لیکن ہماری شنوائی نہیں ہوئی۔

اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہماری ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی سے اپیل ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button