جہلم

پی ٹی سی ایل کا عملہ اپنے ادارے کا خود ہی دشمن بن گیا، صارفین کو ذلیل و رسوا کرنا عملے نے اپنے وطیرہ بنا لیا

جہلم: محکمہ پی ٹی سی ایل کا عملہ اپنے ادارے کا خود ہی دشمن بن گیا،صارفین کو ذلیل و رسواء کرنا عملے نے اپنے وطیرہ بنا لیا ہے جس کی وجہ سے صارفین پی ٹی سی ایل کی بجائے موبائل کمپنیوں کی انٹرنیٹ ڈیوائس اور فون استعمال کرنے پر مجبورہو گئے، جس کی وجہ سے ماہانہ اربوں روپے کمانے والا منافع بخش ادارہ خسارے کی طرف گامزن ہو چکا ہے۔
اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر عملے کو کسی بھی ٹیلی فون کی شکایت درج کرائی جائے تو ہفتہ ہفتہ کالیں کرنے کے باوجود عملہ شکایت دور کرنے کیلئے نہیں آتا جبکہ شکایت نمبر پر کال کی جائے تو جواب ملتا ہے کہ آپ کی شکایت 48گھنٹے میں درست کردی جائیگی مگر ہفتہ ہفتہ کو ئی شنوائی نہیں ہوتی جس پرصارفین کی اکثر یت پی ٹی ایل کنکشن اور ڈیوائس بند کرانے پر مجبور ہیں۔
شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اداروں کو درست کرنے کیلئے اپنے ویژن کے مطابق اقدامات اٹھائیں ، خصوصامحکمہ ٹیلی فون کے عملے کا رویہ درست کرنے اور ٹیلی فون لائن 2گھنٹے کے اند ر اندر درست کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ شہری حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات سے مستفید ہو سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button