ایکسین واپڈا ذاکر حسین کا تبادلہ، چوہدری سکندر حیات سندھو کی جانب سے الوداعی پارٹی دی گئی

0

پنڈدادنخان: ایکسین ذاکر حسین کا تبادلہ ہونے پر ریجنل وائس چیئرمین چوہدری سکندر حیات سندھو اور یونین عہدیداروں کی جانب سے نجی ریسٹورنٹ میں الوداعی پارٹی دی گئی جس میں ایس ای واپڈا اسلم خان ایس ڈی او اور یونین کے عہدیداروں نے ذاکر حسین کی جگہ نئے تعینات ہونیوالے حامد سعید کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر ایس ای واپڈامحمد اسلم خان اور ر یجنل وائس چیئرمین چوہدری سکندر حیات سندھو ڈویژن نمبر1 جہلم کی یونین عہدیداروں کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر ایکسین ذاکر حسین نے کہاکہ میں نے جتنا ٹائم بھی جہلم میں گزارا بہت اچھا گزرا مجھے گھر جیسا ماحول ملا تمام واپڈا ملازمین وافسران اور یونین کے عہدیداروں نے مجھے بہت پیار دیا جسے میں کبھی نہیں بھلا پاؤگا اوربالخصوص چوہدری سکندر حیات سندھو اور اس کی ٹیم نے مجھے بہت پیار دیا، میں سب بھائیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

اس موقع پر ریجنل وائس چیئرمین چوہدری سکندر حیات سندھونے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورکر کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو درپیش مسائل اور سٹاف کی قلت کو ہر صورت پورا کیا جائے۔ چوہدری سکندر حیات سندھونے کہا کہ ایس ای جہلم محمد اسلم خان کی نگرانی میں بجلی چوروں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے اور ایس ای محمد اسلم خان سے نوکری سے برخاست ہونیوالے ملازمین کو نوکری پر بحال کرنے کی درخواست کی۔

ایس ای واپڈا محمد اسلم خان نے ملازمین اور یونین کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک فیملی کی مانند ہیں انشاء اللہ ہم مل جل کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، آخر میں مزدوروں کی فلاح ادارے کی بہتری کے لئے دعا کی گئی اور مزدوروں کے ساتھ پیار اور شفقت کرنے کا وعدہ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.