پیر بچھر میں باثر افراد نے ہمارے باپ دادا کی مالکیتی اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے انصاف فراہم کیا جائے۔ غضنفر محمود

0

دینہ: تھانہ منگلا کے علاقہ پیر بھچر شریف کے رہائشی غضنفر محمود نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گاؤں کے بااثر افراد نے ہمارے باپ دادا کی مالکیتی اراضی پر دھونس دھاندلی سے قبضہ کررکھا ہے ، جس کے تمام کاغذات میرے پاس موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ حصول انصاف کے لئے تھانہ منگلا تحریری درخواست لیکر گیا، تو تفتیشی افسرنے انصاف فراہم کرنے کی بجائے مجھے حوالات میں بند کر دیا اور دباؤ ڈالنا شروع کردیا کہ صلح کروں ،اس طرح اگلے روز میں نے اپنی ضمانت کروالی۔

غضنفر محمود نے موقف اختیار کیا کہ مخالفین بااثر ہیں انہوں نے محکمہ مال کے عملے کے ساتھ بھی ساز باز کر رکھی ہے ۔جس کی وجہ سے مجھے خدشہ لاحق ہے کہ محکمہ مال والے ہمارا ریکارڈ تبدیل کریں گے۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ متعلقہ پٹواری اور محکمہ مال کے ذمہ داران میرے ساتھ تعاون نہیں کررہے ، قانون نافذ کرنے والے ادروں کے دروازوں پر دستک دے دیکر تھک چکا ہوں ، کہیں شنوائی ہو رہی ، میرا گریلوسامان کھلے آسمان تلے پڑا ہوا ہے ، ہمارے باپ دادا کی مالکیتی جگہ پر مخالفین نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

محنت کش غضنفر محمود نے چیف جسٹس آف پاکستان ۔وزیر اعلیٰ پنجاب ، ڈی پی اوجہلم سے اراضی واگزار کروانے کامطالبہ کیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.