پنڈدادنخان

کورونا وائرس کے باعث تھلسیما کے مریضوں کو خون کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر واصفہ

پنڈدادنخان: ہلال احمر کے زیر اہتمام ضلع جہلم کی معروف سماجی رفاعی تنظیم AiM کے تعاون سے نجی کالج میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کالجز کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے خون عطیہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیڈی ڈاکٹر واصفہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث تھلیسیما کے مریضوں کو خون کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، نوجوان اس مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کریں، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے خون کا عطیہ دیں۔

معروف سماجی رہنما ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر ہلال احمر ملک عبد الرحمٰن نے کہا کہ ہلال احمر کے تعاون سے مزید کیمپس کا انعقاد کیا جائے خون دینا صدقہ جاریہ ہے اور میں تمام خواتین وحضرات کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کیمپ میں شرکت کی اور خون کا عطیہ دیا۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ میں مختلف طبقات کے لوگوں کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی خون کا عطیہ دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button