جہلم میں ایس ایم کے پیپرز کی غیرقانونی فروخت جاری، نوجوان نسل تباہ ہونے لگی

0

جہلم: ایس ایم کے پیپرز کی غیر قانونی فروخت جاری، سکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات میں SMK پیپرز سگریٹ اور چرس کے ذریعے کھلے عام استعمال ہونے لگا، نوجوان نسل تباہ ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں ایس ایم کے پیپرز کی کھلے عام فروخت جاری ہے، جی ٹی ایس چوک، شاندار چوک، میدان پاکستان، یو مارٹ پر ایس ایم کے پیپرز کی دھڑلے سے فروخت جاری ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

اس پیپرز میں ہر طرح کے فلیور استعمال کیے جارہے ہیں، عام طور پر کالج اور سکولوں کے طلباء بھی سرعام خرید کر اسکو چرس، گردا اور سگریٹ کے لیے استعمال کر کے فیشن کے طور پر بھی مختلف فلیور میں لے رہے ہیں، شہر کی بڑی بڑی پان شاپس پر بھی سرعام فروخت کیے جارہے ہیں۔

ایس ایم کے پیپر میں دو سے زائد سگریٹ کے برابر کوئی بھی منشیات شامل کر کے استعمال ہورہی ہے۔متعلقہ محکموں نے اگر اس کی روک تھام کے لیے کوئی قدم نہ اٹھایا تو نوجوان نسل دنوں میں تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے اس جانب فوری توجہ دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.