پنڈدادنخاناہم خبریں

تحریک انصاف کے سابق امیدوار یوسی چیئرمین نے مطلوب مہدی کی حمایت کا اعلان کر دیا

پنڈدادنخان: پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار یوسی چیئرمین مسلم لیگ ن میں شامل، مطلوب مہدی کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے حلقہ این اے 67 سے امیدوار نوابزادہ مطلوب مہدی نے یونین کونسل دولت پور میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔ سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل راجہ ظہیر پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اور مطلوب مہدی کی قیادت پر مکمل اعتمادکا اظہار کر دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ فصلی بٹیروں کا یونین کونسل سے محاسبہ ہوگا۔

یاد رہے کہ راجہ ظہیر راجہ افضال اکبر کے بھائی ہیں اوروہ چیئرمین کا الیکشن تقریباً 100 ووٹ سے ہارے تھے ۔راجہ ظہیر نے اعلان کیا کہ مطلوب مہدی اور حاجی ناصر کی جیت میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button