جہلم

کشمیری عوام آزادی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیتی چلی آرہی ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: صدر مسلم کانفرنس ضلع جہلم سید خلیل حسین کاظمی نے کہا ہے کہ کشمیر ی عوام آزادی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیتی چلی آرہی ہے ،اب مسئلہ کشمیر ایک زندہ حقیقت ہے، ہندوستان اس حقیقت سے انکار کرکے جنوبی ایشیاء کے مستقبل اور امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ جہلم میں صحافیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیر کی آزادی اور تشخص کی ضامن ہے۔، مسلم کانفرنس نے کشمیر کی آزادی، عزت و قار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ہمیشہ کشمیر پر اپنا موقف واضح کیااوراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کو مسلم کانفرنس میں عزت دی جاتی ہے، آزاد کشمیر کے عوام کنٹرول لائن پر تاریخ ساز قربانیاں پیش کررہے ہیں، ہندوستان تحریک آزادی کو دبانے میں ناکامی کے بعد اب سیز فائر لائن پر نہتے شہریوں پر اپنا غصہ نکال رہا ہے مودی کے مکروہ عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حسب سابق روایت شمالی محلہ سے کل 5 فروری کو پر امن جلوس نکالا جائیگااور شاندار چوک کے مقام پر مقررین خطاب کریں گے ، انہوں نے شہریوں کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی منانے کا پرزورمطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button