جہلم

این اے 249میں کامیابی پر پیپلز پارٹی قیادت اور قادر خان مندوخیل مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پیپلز پارٹی جہلم

جہلم: این اے 249میں کامیابی پر پیپلز پارٹی قیادت اور قادر خان مندوخیل مبارکباد کے مستحق ہیں لیکن کراچی کے ضمنی انتخابات سیاسی پارٹیوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے کم ترین ٹرن آوٹ نے عوام کی عدم دلچسپی ظاہر کر دی ہے صرف نعروں اور وعدوں سے اب ووٹ حاصل نہیں کئے جاسکتے، عوام اب صرف عملی کام کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔

یہ بات پاکستا ن پیپلز پارٹی کے رہنما راو اسد اللہ، راو یونس ، میاں وسیم ، محمود شاہ، ملک یامین اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک عشرہ سے عوامی ووٹ کا رخ صرف عملی کام کرنے والی پارٹیوں کی طرف ہو رہا ہے اب عوام کسی کے جھوٹے وعدوں ،نعروں اور دیگر چکر بازیوں میں آنے والے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بیروزگاری اور مہنگائی نے زندہ درگور کر دیا ہے گھریلو حالات سے تنگ آ کر لوگ خو دکشیاں کررہے ہیں ایسے میں صرف نعرے اور لارے لگانے والے عوام کا دل نہیں جیت سکتے اور عوام نے این اے 249میں اپنی بیزاری اور پریشانی کا اظہار کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button