پنڈدادنخان پولیس ان ایکشن، مبینہ 2 ڈکیت گرفتار، ناجائز اسلحہ اور روند برآمد

0

پنڈدادنخان پولیس ان ایکشن، جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ،2 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور روند برآمد، اہل علاقہ نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی محمد سلیم خٹک کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور مطلوب حسین SIانچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان نے چند روز قبل موضع کلی وال میں سرقہ بالجبر کی ہونے والی واردات کے مقدمہ میں شبہ کی بناء پر گرفتار کیے گئے دو ملزمان سے ناجائز اسلحہ آتشیں و ایموینشن برآمد کر لیا ۔

ملزم محمد رمضان عر ف مانو ولد صفدر محمود قوم بھٹی سکنہ محلہ کوٹ کلاں کے انکشاف اور نشان دہی پر ایک پسٹل 30بور معہ میگزین اور 5 روند برآمد کیے ۔

اسی مقدمے کے دوسرے ملزم شاہد افضال ولد عبدالرحمن قوم گوندل سکنہ محلہ اسلام نگر پنڈدادنخان کے انکشاف و نشان دہی پر مذکورہ کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف معہ 2عدد میگزین ، 20 روند کلاشنکوف اور 50 روند 44 بور برآمد کرکے ہر دو ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات اسلحہ ناجائز درج کروادیے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.