جہلم

ڈسٹرکٹ بار جہلم میں فری آئی کیمپ، درجنوں وکلاء، عدالتی عملے اور دیگر کورٹ ملازمین نے چیک اپ کروایا

جہلم: الشفا آئی ٹرسٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار جہلم میں فری آئی کیمپ ، درجنوں وکلاء ، عدالتی عملے اور دیگر کورٹ ملازمین نے چیک اپ کروایا، مفت ادویات اور گلاسز دئیے گئے، بار ممبران کا کیمپ منعقد کرنے پر چیئرمین ہیلتھ کمیٹی فرحت ضیا ء ایڈووکیٹ سے اظہار تشکر۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار جہلم میں الشفا آئی ٹرسٹ کی جانب سے بدھ کے روز ایک روزہ فری آئی کیمپ لگایا گیا جس میں درجنوں وکلاء عدالتی عملہ اور کورٹ ملازمین ،منشی حضرات اور دیگر نے آنکھوں کا فری چیک اپ کروایا۔

ڈاکٹرز حضرات نے آنکھوں کے امراض کے شکار افراد کو فری ادویات، گلاسز دئیے جبکہ آپریشن کے ضرورت مندوں کو آپریشن کی تاریخ دے کر الشفا ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ بار ممبران اور عدالتی عملہ نے کیمپ کا انعقاد کرنے پر الشفا آئی ٹرسٹ اور ڈسٹرکٹ بار کی ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری فرحت ضیا ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button