پنڈدادنخان کے قصبہ جلالپور شریف میں 36 جوڑوں کی اجتماعی شادی

0

جلالپورشریف: پنڈدادنخان کے قصبہ جلالپورشریف میں کھاریاں کے علاقہ مہری شریف سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی شخصیات حاجی راجہ رخسار اور حاجی محمد صدیق (برطانیہ) کی خصوصی کاوشوں سے 36 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی۔

اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں مرکزی جامع مسجد غوثیہ نیلسن یوکے کے امام قاری خالد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب میں یتیم اور غریب گھرانوں کی مستحق بچیوں کو مکمل جہیز دے کر رخصت کیا گیا جبکہ شادی کی تقریب میں ہر جوڑے کے ساتھ آئے افراد کیلئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر جامع مسجد نیلسن یوکے کے امام قاری خالد اور حاجی محمدصدیق نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کے تمام تر اخراجات جامع مسجد غوثیہ نیلسن یوکے کے نمازیوں کے تعاون سے کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ زکوۃ دیتے ہیں اور سال کے آخر میں زکوۃ کی جمع شدہ رقم سے ہم یتیم اور مستحق بچیوں کی شادیاں کر کے انہیں جہیز دے کر رخصت کرتے ہیں اور اللہ کے کرم سے ہم گزشتہ دس سال سے اجتماعی شادیاں کروا رہے ہیں۔

اس موقع پر موجود عوام مخیر حضرات کے تعاون سے اجتماعی شادیوں کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.