چوہدری فوق شیرباز نے 3 سگے بھائیوں میں دوریاں نزدیکیوں میں بدل دیں، صلح کروا دی

0

دینہ: لدھڑ خاندان کے سپوت چوہدری فوق شیر باز کی کاوشیں رنگ لے آئیں ،دینہ کے تین سگے بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازعہ کو احسن طریقے سے حل کروا کر 7سال کی دوریاں نزدیکیوں میں بدل دیں ،تینوں بھائیوں میں صلح ہو گئی ،صلح میں ثالث شخصیات نے بھی اہم کردار ادا کیا ،صلح کے بعد جھپیاں اور مٹھائیاں تقسیم،صلح میں اہم کردار ادا کرنے والے چوہدری فوق شیر باز ،مرزا زاہد ناگی ،چوہدری مختار جٹ اور شہزاد حمید نظامی کا شکریہ ادا کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق عرصہ تقریباً سات سال سے دینہ کے رہائشی تاجر بھائیوں شیخ نوید احمد ،شیخ محمد یاسین ،شیخ انوار الحسن عرف بوٹا سکنہ محلہ زرگراں دینہ کے مابین جائیدا د کے تنازعہ چلا آ رہا تھا اس تنازعہ کو احسن طریقے سے نمٹانے کے لئے لدھڑ خاندان کے سپوت چوہدری فوق شیر باز سابق ناظم یوسی لدھڑ نے ایک ثالثی کمیٹی تشکیل دی جس میں چوہدری مختار جٹ ،سماجی نوجوان شخصیت زاہد محمود ناگی اور شہزاد حمید نظامی مقررکیئے گئے جنہوں نے اپنی محنت سے تینوں بھائیوں کے مابین صلح کروا دی۔

صلح کی تقریب لدھڑ ہاؤس میں منعقد کیا گئی جس میں معززین شہریوں میں حاجی افتخار احمدمغل ،پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی ،رضوان سیٹھی ،عرفان محبوب ،ملک بوستان نے خصوصی طور پر شرکت کی،سماجی شخصیت مرزا زاہد ناگی نے فریقین کے مابین ہونے والے اس معاہدے کو پڑھ کر سنایا۔

اس موقع پر چوہدری فوق شیر باز نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں مجھے خوشی ہے کہ آج تینوں بھائیوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے اس کام کا سہرا مرزا زاہد محمودناگی ،چوہدری مختار جٹ اور شہزاد حمید نظامی کے سر ہے،اس موقع پر پیر سید قدیر حسین شاہ کاظمی نے بھی خطاب کیا اور خصوصی دعا فرمائی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.