جہلماہم خبریں

جہلم میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، 119 کنال اراضی کو واگزار کروا لیا گیا

جہلم: کلین اینڈ گرین پنجاب مہم“ کے تحت ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، 119 کنال اراضی کو واگزار کروا لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے بتایا کہ تحصیل جہلم کے علاقہ نورپور میں محکمہ تعلیم کی 104 کنال اراضی کو کامیابی سے واگزار کروایا گیا جبکہ 5 کنال ساحل کالونی اور 10 کنال مشین محلہ سے بھی ابتک واگزار کروا لی گئی ہے، شہر کے دیگر علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جبکہ شہر سے مین روڈ زسے تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ” کلین اینڈ گرین پنجاب مہم“ سے سڑ کیں اور بازار کشادہ ہو گئے ہیں اور عوام کو آمدورفت کے لئے کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ ہے ۔ ” کلین اینڈ گرین پنجاب مہم“ کو کامیابی سے آگے بڑھانے کے لئے تاجر برادری اور شہریوں سے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا کہا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرکاری اراضی واگزار کرانے کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمہ اور شجر کاری و صفائی مہم کے فروغ پر بھر پور توجہ دے رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button