دینہاہم خبریں

ضلع جہلم میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ

دینہ: ضلع جہلم میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ جس میں الیکشن کمیشن کے مطابق تمام تفصیلات دی گئی ہیں جن سے عوام کو راہنمائی ہو سکے گی،،قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 66جہلم 1میں مردوں کے 281136ووٹ جبکہ خواتین کے 260160ووٹ جو کل ملا کر 541296بنتے ہیں،جن کی پولنگ کیلئے مردوں کیلئے 100پولنگ سٹیشن اور خواتین کیلئے 100پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ243 مشترکہ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔

اس طرح اس حلقہ میں 443پولنگ سٹیشن ووٹروں کے ووٹ ڈالنے کیلئے بنائے گئے ہیں۔ اسی طرح اس حلقہ میں مردوں کیلئے 660پولنگ بوتھ اور خواتین کیلئے 606پولنگ بوتھ جو کل 1266بنتے ہیں۔اسی طرح اسسٹنٹ پریذایڈنگ آفیسر جن کی تعداد 3535ہے اور پریذایڈنگ آفیسر 886 ہیں،جنہوں نے ٹریننگ مکمل کر لی ہے اور لے رہے ہیں،جو آٹھ جولائی کو ختم ہو جائیگی۔

اسی طرح حلقہ این اے 67جہلم 2میں مرد ووٹروں کی تعداد 213765اور خواتین ووٹرز کی رجسٹرڈ تعداد 190447جو کہ کل ووٹرز 404212ہیں،جن کیلئے مردوں کے لیے 77پولنگ سٹیشن اور خواتین کیلئے 77پولنگ سٹیشن جبکہ مشترکہ 161پولنگ سٹیشن جبکہ کل 315پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں،اسی طرح مردوں کیلئے 512پولنگ بوتھ،خواتین کیلئے 457پولنگ بوتھ،جبکہ کل 969پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں،اسی طرح ان پولنگ سٹیشن اور پولنگ بوتھ پر 2760اسسٹنٹ پریذایڈنگ آفیسر جبکہ 630پریذایڈنگ آفیسر اور سینئر اسسٹنٹ پریذایڈنگ آفیسر اپنے فرائض کی سرانجام دہی کریںگے۔

ضلع جہلم کے حلقہ پی پی 25جہلم 1میں کل ووٹروں کی تعداد 326000جبکہ مرد ووٹر 169816،خواتین ووٹر 156184،ووٹر کے حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے مردوں کیلئے 41پولنگ سٹیشن،خواتین کیلئے 41پولنگ سٹیشن،جبکہ 186مشترکہ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں،جبکہ اس حلقہ پی پی25میں مردوں کیلئے 394پولنگ بوتھ،جبکہ خواتین کیلئے 359پولنگ بوتھ جبکہ کل 753پولنگ بوتھ بنیں گے۔جن پر 2090اسسٹنٹ پریذایڈنگ آفیسر اور 536پریذایڈنگ آفیسر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیںگے۔۔

حلقہ پی پی 26جہلم 2میں کل ووٹروں کی تعداد 307822ہے جس میں مرد ووٹرز 159635جبکہ خواتین ووٹرز 148187جن کیلئے مردوں کیلئے 84پولنگ سٹیشن،خواتین کیلئے 84پولنگ سٹیشن جبکہ 83مشترکہ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔اسی طرح 384پولنگ بوتھ مردوں کیلئے،358خواتین کیلئے جبکہ دونوں کیلئے 742پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔جبکہ اس حلقہ میں تمام پولنگ سٹیشن پر 2190اسسٹنٹ پریذایڈنگ آفیسر اور 502پریذایڈنگ آفیسر اپنے فرائض سرانجام دیںگے۔

حلقہ پی پی 27جہلم 3میں جہاں کے کل ووٹ 311686جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 165450،جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 146236،جن کیلئے مردوں کیلئے 52،خواتین کیلئے 52پولنگ سٹیشن جبکہ مشترکہ 135پولنگ سٹیشن جو کل 239پولنگ سٹیشن ہوںگے،اسی طرح اس حلقہ میں مردوں کیلئے 394پولنگ بوتھ،خواتین کیلئے 346پولنگ بوتھ جو کل 740ہوںگے،جبکہ ان تمام پولنگ سٹیشن پر 2015اسسٹنٹ پریذایڈنگ آفیسر اور 478پریذایڈنگ آفیسر اپنے فرائض سرانجام دیںگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button