سعودی جیل میں قید جہلم کے نوجوان بلال کے گھر والے بلال کی راہیں تکنے لگے

0

جہلم: وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کے درمیان سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے معمولات طے پانے کے بعد جہلم کے رہائشی بلال احمد جو کہ چوری کے الزام میں 3 سال سے سعودی عرب کی جیل میں قید ہے بلال کے گھر والے اس خبر کے بعد خوشی سے نہال ہو گئے۔

آنکھوں میں آنسو لیے خاتون جہلم کے علاقے محلہ چشتیاں کی رہائشی جسکا 23 سالہ بیٹا بلال احمد جو کہ محنت مزدوری کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھا کمپنی کی جانب سے چوری کے الزام میں بلال سعودی عرب کی جیل میں 3 سال سے قید ہے۔بلال کی والدہ کا کہنا ہے کہ اب ہمیں امید لگی ہے کہ ہمارا بے گناہ بیٹا رہا ہو کر آجائے گا۔

انہوں نے عمران خان اور ولی عہد محمد بن سلیمان کا شکریہ ادا کیا۔ خوشی سے نہال بلال کا خاندان قیدو بند کی صوبتیں کاٹنے والے بلال کی رہائی کے منتظر ہیں اور انکی انکھیں بلال کی آمد کی منتظر ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلیمان کے درمیان سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے معاملات طے پانے کے بعد وہاں پر قید پاکستانیوں کے گھر والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ سعودی عرب میں قید پاکستانی بلال کی رہائی کب ہوتی ہے اور وہ کب گھر آکر اپنی ماں، بہن، بھائیوں کو مل سکے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.