جہلم

عمران خان کے آنے سے خاندانی سیاست کا سورج غروب ہو گیا ہے۔ خادم اللہ بٹ

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما خادم اللہ بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کے آنے سے خاندانی سیاست کا سورج غروب ہو گیاہے ، عمران خان کی پالیسیوں سے ملک قرض کے بوجھ سے باہر آئیگا، جمہوریت صیحح معنوں میں پروان چڑھے گی ،عمران خان ملک کے مثالی وزیر اعظم ثابت ہونگے، روشن پاکستان کی تکمیل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیاہے ، اپوزیشن کا شیرازہ بکھر چکا ہے ، صدارتی امیدوار کے لئے جس رسہ کشی کا مظاہر ہ کیا جارہاہے اس میں بھی ناکامی اپوزیشن کا مقدر بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اقدامات کرکے قوم کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی ، بیروزگاری ، قبضہ مافیا ،لوٹ کھسوٹ ، وی آئی پی کلچر اور دہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریگی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عام آدمی کی جماعت ہے موجودہ انتخابات سے کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خاتمے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد سیاسی لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ، پاکستان کو لوٹنے والے کرپٹ مافیا کو عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے عبرتناک انجام تک پہنچایا ہے ۔سابق حکمرانو ں کو لوٹ مارکی وجہ سے عوام نے مسترد کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button