سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، لنڈے کی 2 دوکانیں جل کر خاکستر

سوہاوہ: جی ٹی روڈ پر کھوکھوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، لنڈے کی 2دوکانیں جل کر خاکستر،ریسکیو سروس نہ ہونے کی وجہ سے دوکاندار اپنی مدد آپ کے تحت آج بجھاتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر کھوکھوں کو آگ لگ گئی،آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس نے لنڈے کی دو دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،تحصیل ہونے کے باوجود سوہاوہ میں فائربرگیڈ اور ریسیکیو سروس نہیں ہے جس کی وجہ سے دوکاندار اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کر تے رہے لیکن تمام سامان جل کر را کھ ہو گیا۔

دوکاندار کا کہنا تھا کہ متعدد بار واپڈا سوہاوہ کو اطلاع دینے کے باوجود تاریں ٹھیک نہ ہوئیں،میری تمام زندگی کی جمع پونجی واپڈا نے جلا دی۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار سوہاوہ عملہ سمیت پہنچ گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button