جہلم

محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں۔ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او جہلم

جہلم: محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں،انتظامیہ و پولیس سول اداروں کی مدد کیلئے چوکس ہے ، باہم کوارڈینیشن سے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی،صفائی اور دیگر انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی ، چوہدری ظفر اقبال، یاور کمال، سبینہ جاوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد محمود ٹیپو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز،اسسٹنٹ کمشنر جہلم طیب سلطان، اسسٹنٹ کمشنر دینہ عمبر گیلانی، جامعیہ حنفیہ سے قاری محمد عمر فاروق ،مرکزی انجمن امامیہ کے سر پرست اعلیٰ مسعود الحسن گیلانی، حافظ اظہراقبال، صوفی محمد اسلم ،قظب شاہ ،مرزاآصف حیات ، کے علاوہ ضلع کے تمام علماء کے ساتھ ساتھ صدر انجمن تاجراں چوہدری عارف محمود اور دیگر موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کے بھرپور تعاون کے نتیجہ میں ضلع جہلم ہمیشہ امن و امان برقرار رکھنے میں کامیاب رہا، جہلم کو امن و امان کا گہوارہ بنانے میں ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

ڈی پی او سید مصطفیٰ تنویر نے بتایا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے ۔اجلاس میں علما ء کرام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع جہلم کے امن کو برقرار رکھنے کیلئے وہ حکومت اور انتظامیہ کیساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button