دینہ

بلدیاتی اداروں کی بحالی؛ یوسی مدوکالس کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کونسلرز کے ہمراہ دفتر پہنچ کر چارج سنبھال لیا

دینہ کے نواحی علاقہ یونین کونسل مدوکالس کے چیئر مین چوہدری سہیل ظفر ، وائس چیئر مین ملک صداقت حسین اپنے کونسلرز کے ہمراہ دفتر پہنچ کر چارج سنبھال لیا ، ان کے ہمراہ میاں عتیق یوتھ کونسلر ، سید افتخار حسین شاہ کونسلر ، راجہ عبدالغفور کونسلر ، ظفر یٰسین کونسلر ، چوہدری معروف کونسلر ، چوہدری فہد حسین اور چوہدری فدا حسین کونسلر بھی ہمراہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے بلدیاتی ادارے کی بحالی کے بعد تحصیل دینہ کی یونین کونسل مدوکالس کے چیئر مین چوہدری سہیل ظفر ، وائس چیئر مین ملک صداقت حسین اپنے کونسلرز کے ہمراہ میاں عتیق یوتھ کونسلر ، سید افتخار حسین شاہ کونسلر ، راجہ عبدالغفور کونسلر ، ظفر یٰسین کونسلر ، چوہدری معروف کونسلر ، چوہدری فہد حسین اور چوہدری فدا حسین دفتر مدو کالس پہنچ کر چارج سنبھال لیا۔

اس موقع پر چیئر مین سہیل ظفر ، وائس چیئر مین ملک صداقت ، یوتھ کونسلر میاں عتیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے سہی معنوں میں فیصلہ دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں کیونکہ بلدیاتی ادارے ہی واحد فورم ہیں جس سے عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں ، انشاء اللہ پہلے سے بڑھ کر عوام کی خدمت کریں گے علاقہ کے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button