دینہاہم خبریں

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات شفاف ہوں گے۔ فرحان رزاق ڈار

دینہ: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو باڈی کے انتخابات شفاف ہوں گے، نئے منتخب ہونے والے ممبران جہلم چیمبر کی کامیابی میں اپنا کردارادا کریں گے اور ایگزیکٹو ممبران کے الیکشن میں بھی یونائیٹڈ گروپ کو برتری رہے گی۔

ان خیالات کااظہار جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فرحان رزاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسفر قائدانہ صلاحیتیں رکھتے ہیں اور ہمارے ہم خیال ہی ایگزیکٹو باڈی کے اکثریتی ممبر منتخب ہوں گے اور یونائیٹڈ گروپ کے خدمت کے منشور کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اپنی خدا داد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ترقی میں اپنا کلیدی کردارا دا کریں گے۔

اس کے علاوہ صدر فرحان رزاق ڈار نے اپنی ماہانہ میٹنگ میں فنانس رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار ایک ملین کا فنانس میں اضافہ ہو ا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے میں نے اور میری ٹیم نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ترقی و ترویج کے لیے دن رات کام کیا ہے جس کے بدلے میں نہ صرف جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مسائل حل ہوئے بلکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو عزت بخشی میں اپنے رب کریم کا انتہائی مشکور ہوں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button