جہلماہم خبریں

جہلم میں نامعلوم ڈاکو محکمہ پوسٹ کے ملازمین سے لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار

جہلم: تھانہ صدر کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی ، نامعلوم ڈاکو محکمہ پوسٹ کے ملازمین سے لاکھوں چھین کر فرار، شہری عدم تحفظ کا شکار ، آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق روہتاس روڈ پر قائم پوسٹ آفس میں 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے پوسٹ آفس کے اندر داخل ہو کر پاکستان پوسٹ کے ملازمین کو یرغمال بنا کر پوسٹ آفس میں موجود رقم چھین لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی ماہ سے ضلع جہلم کے متعدد علاقے چوروں ، ڈاکوؤں کی پرامن پناہ گاہ بن چکے ہیں چور ڈاکو دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ضلع جہلم کے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع جہلم میں ڈاکو راج ختم کرنے کے لئے ایماندار ، فرض شناس پولیس افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ ضلع بھر سے چوریوں ، ڈکیتیوں میں ہونے والے اضافے کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button