جہلم

ڈپٹی کمشنر سیف انور کا سول ہسپتال جہلم اور شیلٹر ہوم کا دورہ، سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا رات 10 بجے اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر او پی ڈی،ایمرجنسی بلاک کے ساتھ ساتھ شیلٹر ہوم کی میں موجود مریضوں کے لواحقین کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، مریضوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی۔
انکا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔انہوں نے مختلف ورڈز میں مریضوں کا حال احوال دریافت کیا، ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ہسپتال دورہ کے دوران مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے ایم ایس کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور دستیاب سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔
اس موقع پرانہوں نے شیلٹر ہوم کو بے گھر افراد اور مریضوں کے ساتھ ساتھ والوں کے لئے کھولا جا چکا ہے جس سے سرکاری پناہ گاہ میں بے گھر اور بے سہارا افراد کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button