کھیوڑہ

کھیوڑہ سے ملک خادم حسین اور دانیال خان کی قیادت میں ریلی نے وزیراعظم کے جلسہ میں شرکت کی

کھیوڑہ: بزرگ رہنما پی ٹی آئی ملک خادم حسین اور ملک دانیال خان کی قیادت میں بہت بڑی ریلی نے عمران خان کے جلسے میں شرکت کی، کارکنوں نے بھرپور کامیاب ریلی کی، قیادت کرنے پر ملک خادم حسین اور ملک دانیال خان کوزبردست خراج تحسین پیش کیا، پی ٹی آئی کے کارکنوں و دیگرشہریوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے تحصیل پنڈدادنخان میں تاریخی منصوبے جلالپور نہر کا افتتاح کرنا تھا اور جلسے سے خطاب کرنا تھا، جلسے میں شرکت کے لیے کھیوڑہ شہر سے پی ٹی آئی کے کارکنوں و دیگر شہریوں کی بہت بڑی تعداد میں رہنما پی ٹی آئی ملک خادم حسین اور نوجوان رہنما ملک دانیال خان کی قیادت میں شرکت کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک خادم حسین ملک دانیال نے کہا کہ عمران خان نے 121سالہ تاریخی منصوبہ جلالپور نہر کامنصوبہ کاافتتاح کے بعد تحصیل پنڈ دادنخان اور ضلع خوشاب کی ہزاروں ایکڑ بنجر زمین سیراب ہو گی اس تاریخی منصوبہ پر زوروشور سے تعمیراتی کام شروع کروا کر عمران خان نے دل جیت لیے ہیں اورفواد چوہدری نے بھی صحیح معنوں حلقے کے عوام کی نمائندگی کی۔
ریلی میں ملک شوکت حیات سابق وائس چیئرمین ملک عبید انوار نامزد امید وار صدر مہر تصور سابق کونسلر ملک قمر سابق کونسلرچوہدری ثاقب رسول ملک عظیم و دیگر شہریوں نے شرکت کی کھیوڑہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ملک خادم حسین ملک دانیال خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button