جہلم

غیرمعیاری سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پرویز اختر

جہلم: ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا صبح سویرے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور انکی صاف وشفاف نیلامی کے احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے پیاز، ٹماٹر سمیت دیگر تمام سبزی و فروٹ کی دستیابی، کوالٹی اور ریٹس کو چیک کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیرمیعاری سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کررہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی کا دورہ کررہے ہیں تاکہ حکومتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ حکومتی نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کے لیے منڈیوں اور بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ اورموثر نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو سستے داموں سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button