جہلماہم خبریں

نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے تمام ادارے ملکر کام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: منشیات فروشی اور نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے پولیس، ضلعی انتظامیہ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سماجی بہبود، تعلیم ،ہائر ایجوکیشن، اور صحت سمیت سماجی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے نارکو ٹکس کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے مو قع پر کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعبدالغفار قیصرانی، اے ڈی سی(آر)ڈاکٹر آفاق وزیر ، سی ای او ایجوکیشن ملک واجد حسین، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی مدثرغفور، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے محمد انجم اور دیگر افسران موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع جہلم میں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب منشیات فروشی کے خاتمے اور نو جوانوں میں اس رحجان کو روکنے کے سلسلے میں تر جیحی اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب کے تمام محکمے اس ضمن میں الرٹ ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس اور ایکسائز کی جانب سے شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف اقدامات کے جا رہے ہیں، شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ منشیات فروشوں کے بارے میں شکایات درج کروا کر اپناقومی فریضہ سر انجام دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button