مرہم ویلفیئر فاؤندیشن کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد، 350مریضوں کا معائنہ کیا گیا

0

دینہ: مرہم ویلفیئر فاؤندیشن کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ کا انعقاد، مریضوں کو مفت ادویات ،نظرکی عینکیں اور لیزر آپریشن کی سہولیات فراہم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مرہم ویلفیئر فاؤندیشن کے چیئرمین نعمان سعید مغل آف یوکے کے زیر انتظام سالانہ گیارواں فری آئی کیمپ آئس فیکٹری نزد ہاکی گراونڈ جی ٹی روڈ دینہ منعقد کیا گیا۔

مریضون کی بہتر رہنمائی و دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ و استقبالیہ کمیٹی میں سرپرست اعلیٰ حاجی سعید احمد ،محمد جاوید ،شکیل کھٹانہ،مصطفی خرم اور غلام مصطفی شامل تھے ۔

آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر سہیل رضا چوہدری و لیڈی ڈاکٹر کنول چوہدری کالاگوجراں جہلم،آئی سپیشلسٹ سرجن ڈاکٹر سیّد ذوہیب الحسن شاہ گجرات نے 350 مریضوں کا چیک اپ،27مریضوں کا جدید لیزر آپریشن اور ادویات جبکہ200مریضوں کونظر والی عینکیں تقسیم کی گئیں۔

اِس فری آئی کیمپ میںآپریشن والے مریضان کو دو ماہ کی فری ادویات اور او پی ڈی میں آئے ہوئے مریضوں کا فری شوگر،یرقان اور بلڈ پریشر چیک اپ کیا گیا۔

عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے علاقہ کی عوام کو مفت طبی سہولیات فرام کرنے پر نعمان سعید مغل چیئرمین مرہم فاؤندیشن کا شکریہ ادا کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.