حکومت پنجاب کا مری اور راولپنڈی کے بعد جہلم میں یونیورسٹی بنانے کا فیصلہ

0

جہلم: پنجاب حکومت نے مری اور راولپنڈی کے بعد جہلم چکوال، میانوالی اور بھکر میں بھی یونیورسٹیز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق جہلم میں پنجاب یونیورسٹی کیمپس کو اپ گریڈ کرکے الگ یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ چکوال میں یونیورسٹی کا نام نارتھ پنجاب یونیورسٹی ہو گا۔ میانوالی اور بھکر میں سرگودہا یونیورسٹی کے کیمپس کو اپ گریڈ کرکے الگ یونیورسٹیز کے چارٹرز دیئے جائینگے۔ سرگودہا یونیورسٹی 16فروری کو نئی دو یونیورسٹیز کیلئے قرارداد پاس کرےگی۔ میانوالی کیمپس میں اس وقت 3ہزار جبکہ بھکر کیمپس میں 5ہزار طالب علم پڑھ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر انیکسی اور پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سمری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے حکومت کو بھجوا دی ہے۔ ابتدائی طور پر ادارہ یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی لاہور کے ساتھ الحاق شدہ ہوگا۔ انسٹی ٹیوٹ میں کلاسز ستمبر میں شروع کرانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مری میں یونیورسٹی کیلئے پنجاب ہاؤس میں دو سکول بنیں گے جن میں ایک سکول آف ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلیٹی ہوگا۔ سکول آف مینجمنٹ سٹڈیز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈگری کالج فار گرلز مری میں ہو گا جہاں سے انٹر کلاسز گورنمنٹ ہائی سکول فار گرلز مری میں منتقل کرکے اسے اپ گریڈ کیا جائیگا۔ اسی طرح سکول آف ہیومینٹیز اینڈ پیور سائنسز ڈگری کالج فار بوائز مری میں بنے گا۔

ذرائع کے مطابق مری یونیورسٹی کیلئے قانون سازی ہو گی جس کیلئے آرڈیننس کے اجراء کا امکان ہے۔ نارتھ پنجاب یونیورسٹی چکوال کیلئے یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکسلا کا سب کیمپس، بارانی زرعی یونیورسٹی کی عمارت، پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں انجینئرنگ، سکول آف ایگریکلچرل اور ہیومینٹیز کے سکول قائم ہونگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.