ڈومیلی

بڑاگواہ اور گردونواح میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، اسٹالز پر رش

ڈومیلی:14اگست یوم آزادی کی آمد آمد ہے اس سلسلے میں بڑاگواہ گردونواح میں جشن آزادی کو منانے کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں،جشن آزادی کی چیزوں کے مختلف جگہوں پر اسٹالز سجائے گئے ،اسٹالوں پر کافی رش،بچے نوجوان سب ہی 14اگست کیلئے چھوٹی جھنڈیاں ،بڑے جھنڈے ،بیجز،ٹی شرٹ سمیت اور دیگر چیزیں خریدنے میں مصروف دیکھائی دیئے۔

بچوں ،نوجوانوں سے عوام کا کہناتھا کہ اس بار ہم پورے جوش و جذبے کیساتھ 14اگست کو منائیں گے ،گھروں کی چھتوں پر بڑے بڑے جھنڈے لگائیں گے،ریلیاں نکالی جائیں گی،ہم دشمنوں کو واضع پیغام دیں گے کہ ہم اپنے ملک کیساتھ بہت زیادہ پیار کرتے ہیں ،ہم ملک کیلئے جان بھی قربان کردیں گے،بڑی قربانیوں کے بعد پاکستان کو حاصل کیا ہے اس کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے ہم پوری قوم کو کہتے ہیں کہ آپ بھی 14اگست کو یوم جشن آزادی کو جوش و جذبے کیساتھ پھر پور طریقے سے منائیں ،اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں جائیں۔

اسکے علاوہ 14اگست کے سلسلے میں بڑاگواہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ،گورنمنٹ گرلزہائی بڑاگواہ،ہائی سکول ککرالہ،پرائمری سکول گھنومیرا،العصر سکول سسٹم بڑاگواہ کیمپس میں شاندار اورپھرپور طریقے سے جشن آزادی 14اگست کوو منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں ان سکولز میں بڑی تقریبات ہوں گی،بچے نغمے،ٹیبلو،ڈرامے سمیت دیگر چیزیں پیش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button