جہلماہم خبریں

ایئرہوسٹس کے تھپڑ مارنے پر جہلم سے تعلق رکھنے والے مسافر نے جہاز کا شیشہ توڑ ڈالا

لندن سے اسلام آباد آنیوالی غیرملکی ائیر لائن میں جہلم سے تعلق رکھنے والے برطانوی نژاد پاکستانی مسافرکو چھیڑ خانی کرنے پر ائیر ہوسٹس نے تھپڑ رسید کیا تو اس نے طیش میں آکر جہاز کی کھڑکی کا شیشہ تو ڑ کر مسافروں کی زندگی داو پر لگا دی، پائلٹ کو لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق قطرایئرویز کی لندن سے براستہ دوحہ اسلام آباد آنے والی پرواز میں جہلم سے تعلق رکھنے والے برطانوی نژاد مسافر خرم نے ایئرہوسٹس کے ساتھ چھیڑ خانی کی تو ایئرہوسٹس نے اسے تھپڑ دے مارا۔ حقیر حرکت پر خرم کو طمانچہ کیا پڑا وہ بھڑک اٹھا۔ کچھ بس نہ چلا تو مکے اور ٹھڈے مار کر جہاز کی کھڑکی کا شیشہ توڑ ڈالا۔

شیشہ ٹوٹنے پر پائلٹ نے جہاز کا رخ اسلام آباد کی بجائے لاہور کی طرف موڑا اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جہاں جہاز کو خالی کرا کے واپس دوحہ بھیج دیا گیا جبکہ اسلام آباد جانے والے مسافروں کو متبادل سفری سہولیات اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئیں۔

ادھر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے خرم اور اس کے والد خالد کو حراست میں لینے کے بعد تھانہ سرور روڈ کے سپرد کر دیاہے۔

دوسری جانب ایئرہوسٹس نے خرم پر شراب کے نشے میں دھت ہونے کا الزام عائد کیاجس کے بعد دونوں باپ بیٹے کا طبی معائنہ بھی کرایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button