دینہ

منگلا روڈ دینہ کے دونوں جانب فٹ پاتھ حادثات کا سبب بن گئے

دینہ: منگلا روڈ دینہ کے دونوں جانب فٹ پاتھ حادثات کا سبب بن گئے،مقامی انتظامیہ کی غفلت سے سینکڑوں افراد حادثات کا شکار۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق فٹ پاتھ بزرگ شہریوں کے لیے نا قابل استعمال ہو چکے ہیں ۔ فٹ پاتھ پر رکھی گئی پڑیاں اس قدر خستہ ہو گئی ہیں کہ کسی بھی حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں۔پڑیاں ترتیب میں نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ پیدل چلنے والے خواتین و حضرات حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ کو شہریوں نے متعدد بار زبانی و تحریری طور پر آگا ہ کیاہے مگر تاحال کوئی عمل نہیں ہوا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی دینہ جو شہر یوں سے ٹیکس حاصل کرتی ہے اِس کو شہریوں کے مفاد میں کیوں استعمال نہیں کرتی ۔

سماجی و سیاسی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button