تحریک عدم اعتماد کا بھرپور سامنا کریں گے۔ ملک فیصل عباس

0

کھیوڑہ: ہماری تیاری عوامی خدمات کے پیش نظر مکمل ہے، تحریک عدم اعتماد کا بھرپور سامنا کریں گے، اس بار بھی فتح ہمارے گروپ کے ہی قدم چومے گی۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس نے تحصیل پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پوری توجہ اور محنت کے ساتھ جو عوامی خدمت کا سفر شروع کر رکھا ہے وہ اپنی پوری مدت کے دوران جاری رکھیں گے۔ عدم اعتماد کا واویلا کرنے والے چند دوستوں کا ڈرامہ انشااللہ فلاپ ہو گا۔

ملک فیصل عباس نے کہا کہ پراپیگنڈہ کرنے والوں کو معلوم ہے کہ انہیں منہ کی کھانا پڑے گی یہ لوگ اپنی شکست کو بھانپ چکے ہیں محض اپنے دو تین مذموم مقاصد کیلئے بلیک میلنگ کی کوشش کر رہے ہیں جس میں ناکام ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اکثریتی معزز کونسلرز سے رابطے میں ہیں اور سب کو مکمل اعتماد میں لیا ہوا ہے، یہ پراپیگنڈہ یہ ڈرامہ اور یہ نام نہاد عدم اعتماد بری طرح ناکام کر دیں گے۔اس موقع پر سکندر گوندل، چوہدری آصف، مسرت کاظمی،چوہدری زاہد حیات اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.