جہلم

کشمیرکے بغیر پاکستان نا مکمل ہے، کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگان نہیں جائیں گی۔ سرفراز ملک

جہلم: کشمیرکے بغیر پاکستان نا مکمل ہے، کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگان نہیں جائیں گی،کشمیر لینے کیلئے قائداعظم جیسے عظیم اور بے لوث لیڈر کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹرSLSکالج سرفراز ملک نے ’’کشمیر ڈے‘‘ کے مو قع پرکیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ’کشمیر ڈیــ‘‘ دنیا بھر میں بھر پور طریقے سے منانے سے کشمیر کا مسئلہ دنیا بھر میں اجاگر کر کے بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کو دیکھانا چاہیے تا کہ مقبوضہ کشمیر سے ناجائز قبضہ ختم کرایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ عیسائیوں کے مسئلہ تو فوراََ حل کرا دیتی ہے لیکن کشمیر اور مسلمانوں کے دیگر مسائل میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔کشمیری عوام کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کے خون سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے اور نہ ہی شہداء کی قربانیوں کا سودا ہونے دیں گے، کشمیر ی بھائیوں کی ہر ممکنہ سطح پر مدد جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button