خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے مزدور طبقہ اور بھکاریوں میں بھی موبائل فون کا استعمال عام ہوگیا

0

جہلم: خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے مزدور طبقہ اور بھکاریوں میں بھی موبائل فون کا استعمال عام ہوگیا۔

جدیددور میں موبائل فون نہ صرف متوسط طبقہ بلکہ یومیہ اجرت پر محنت مزدوری کرنے والوں ، خوانچہ فروشوں ، ریڑھی بانوں اور تانگہ ڈرائیوروں کی بنیادی ضرورت بھی بن چکاہے ، موبائل کے بغیر مزدوروں ، مستریوں اوررکشہ ڈرائیوروں کا کام بھی نہیں چلتا۔

دوسری طرف اہم تقریبات میں ایک دوسرے کو اطلاع دینے کے لئے بھکاریوں کی بھی بڑی تعداد نے موبائل فون کا استعمال کرنا شروع کررکھا ہے۔

خواتین نے اپنے ساتھی بھکاریوں سے مسلسل رابطہ رکھنے کیلئے موبائل فون لے رکھے ہیں جبکہ ریڑھی اور لوڈ رکشہ ڈرائیورز سامان کی منتقلی کیلئے مالکان سے رابطہ بھی موبائل فون کے مرہون منت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.